Daily Mashriq

چلی،ویلپاریزو کے جنگلات میں آتشزدگی

چلی،ویلپاریزو کے جنگلات میں آتشزدگی

ڈیسک:چلی کے پہاڑی علاقے ویلپاریزو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے تباہی مچادی۔

آگ سے 100گھر تباہ اور انیس افراد جھلس ہوگئے ہیں۔

چلی کے علاقے ویلپاریزو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ایک سو بیس ایکڑ سے زائد کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

آگ کے باعث  درجنوں مکانات  تباہ  سینکڑوں  افراد متاثر ۔

حکام نے چار سو افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ جبکہ پانچ سو کے قریب  گھروں کو اب  بھی  غیر محفوظ ہیں۔

 سینتالیس ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں،  پچاس فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں