Daily Mashriq

دپیکا پڈوکون نے نئی رسم بنا ڈالی ,

دپیکا پڈوکون نے نئی رسم بنا ڈالی ,

ڈیسک:یو ں تو  اکثر یہی دیکھا گیا ہے کہ بالی ووڈ کی اداکارائین  ہر  شعبے میں  دوسری اداکاراوں کو  نیچا دیکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔

 لیکن اس  ماحول میں بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول  اداکارہ  دیپیکا پڈوکون نے اپنی مد مقابل  اداکاراوں  انوشکا شرما اور کترینہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا سے جب اداکاراؤں کے درمیان مقابلے کے حوالے سے پوچھا گیا، توانہوں نے کہا کہ میں اسے مقابلہ نہیں سمجھتی ، کبھی کبھی دوسرے لوگوں کے لیے آپ کے احساسات مختلف ہوتے ہیں جو ضروری نہیں کہ ان کے بھی آپ کے لیے ویسے ہی ہوں لیکن میں انوشکا اورکترینہ دونوں کو ہی ذاتی طور پراور پیشے کے اعتبار سے بھی بہت زیادہ پسند کرتی ہوں، میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کرتی ہوں۔

متعلقہ خبریں