پاناما کیس, دو ہفتوں میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے، عمران خان

پاناما کیس, دو ہفتوں میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے، عمران خان

ڈیسک:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر دستاویزات ٹھیک نہیں تو نواز شریف آئی سی آئی جے پر مقدمہ کردیں ، مریم نواز شریف دو کمپنیوں کی بینیفشری مالک ہیں ، ان کے جھوٹ ثابت ہوگئے ، منی ٹریل سامنے آگیا ، عدالتی فیصلہ قبول کریں گے .

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ثبوت دیدیئے ہیں کہ مریم نواز بینیفشری نہیں آف شور کمپنیوں کی مالک ہیں، یہ جائیدادیں دو ہزار چھ سے شریف خاندان کی ملکیت ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈاور قطری شہزادے کا خط فراڈ تھا۔

جبکہ نوازشریف کا پارلیمنٹ سے خطاب اور سپریم کورٹ میں جواب سب جھوٹ تھا۔

اگر الزامات غلط ہیں تو میاں صاحب منی ٹریل ثابت کردیں جو عدلیہ فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔

پاکستان