Daily Mashriq

يواے ای کےولی عہد ايک دن کادورہ مکمل کرکےروانہ

يواے ای کےولی عہد ايک دن کادورہ مکمل کرکےروانہ

متحدہ عرب امارات کے ولي عہد ايک دن کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے، وزيراعظم عمران خان سے ملاقات ميں شيخ محمد بن زيد ال نہيان نے دونوں ملکوں ميں تجارتی اور برادرانہ تعلقات مزيد مضبوط بنانے پر اتفاق کيا جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خيال کيا گيا ۔

ابوظہبی کے ولی عہداور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان دورہ پاکستان کااعلامیہ جاری کردیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے محمد بن زایدآل نہیان کانورخان ائیربیس پرخیرمقدم کیا،عمران خان نے ابوظہبی کےولی عہدمحمد بن زاید آل نہیان کےاعزاز میں ظہرانہ دیا۔

وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زیدالنہیان کی وزیراعظم ہاؤس میں ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعاون اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے علاوہ خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پرمقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن کے خاتمے کیلئے دباؤ ڈالے،وزیراعظم عمران خان نےافغان امن عمل میں یواےای کےمثبت کردارکو سراہا۔

محمدبن زایدآل نہیان نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے تنازعات کےحل میں بھرپورکردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے او آئی سی میں پاکستان کے مچبت کردار کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں