Daily Mashriq

شمعون عباسی نے’دہلی گیٹ‘ کی جھلک دکھادی

شمعون عباسی نے’دہلی گیٹ‘ کی جھلک دکھادی

 اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے نئے سال 2020 کے آغاز میں اپنی آنے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ کا پوسٹر جاری کرکے مداحوں کو بے چین کردیا۔

شمعون عباسی نے انسٹاگرام کے ذریعے فلم ’دہلی گیٹ‘ کا پوسٹر جاری کیا اور ساتھ ہی کیپشن میں بتایا کہ یہ 2020 میں ان کی آنے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ کی پہلی جھلک ہے۔

 ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’دہلی گیٹ‘ محبت کی سلطنت جلد آرہی ہے۔

اس فلم میں شمعون عباسی مرکزی کردار کی حیثت سے مَلک گولڈ نامی شخص کا کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

 ندیم چیمہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ ایک رومانوی اور سنسنی خیز کہانی کا آئینہ ہوگی جس میں اداکار جاوید شیخ، رومہ، یاسر خان، راشد محمود، خالد بٹ، سعود اور شہریار چیمہ بھی جلوہ گر ہوں گے۔

فلم ’دہلی گیٹ‘ کی عکس بندی ابھی جاری ہے جب کہ فلم رواں سال ہی سینما گھروں کی زینت بنے گے۔

متعلقہ خبریں