Daily Mashriq

امریکی راکٹ حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5افراد ہلاک

امریکی راکٹ حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5افراد ہلاک

عراق میں بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی راکٹ حملے میں ایرانی جنرل سمیت 5افراد ہلاک ہوئے، حملے میں 2گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا. غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے جنہیں بغداد پہنچتے ہی نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ماری گئی دوسری اہم شخصیت عراقی پاپولر موبائلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس تھی، جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق ہوتےہی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےامریکی پرچم ٹویٹ کیا۔

متعلقہ خبریں