Daily Mashriq

پاک آرمی ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش

پاک آرمی ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش

قومی اسمبلی میں آج پاکستان آرمی ترمیمی بل 2020 پاکستان ائر فورس ترمیمی بل 2020 اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2020 پیش کئے گئےہیں۔

 یہ بل وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایوان میں پیش کئے۔

 اس سے پہلے قومی اسمبلی کے سپیکر نے پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان کی طرف سے پیش کردہ تحریک پر ایوان کی توثیق سے وقفہ سوالات آئندہ ہفتہ تک موخر کردیا ۔

 ایوان کا اجلاس اب کل دن گیارہ بجے پھر ہوگا۔

متعلقہ خبریں