Daily Mashriq

برآمدات کے فروغ پر مبنی صنعت کاری ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے اہم ہے،وزیراعظم

برآمدات کے فروغ پر مبنی صنعت کاری ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے اہم ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کیلئے صنعت کاری کا فروغ ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

آج سہ پہر فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی اقتصادی زون چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل کی جانب بڑا قدم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کے لئے ترقی کا سنہری موقع ہے۔چین کے ترقی کے ماڈل کی مثال دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چین کے سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں انہو ں نے کہا کہ چین کا کاروباری شعبہ اہم ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل کرنے کا بھی خواہشمند ہے۔صنعت کاری کے بارے میں قومی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دولت کمانے کا رجحان معاشرے کے لئے برا نہیں ہے۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان کو اپنی سازگار زمین اور آب و ہوا سے زیادہ استفادہ کرنے کیلئے اپنی زرعی پیداوار بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم اور ہنر سکھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں