Daily Mashriq


شہباز شریف کے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے دھرے رہ گئے،عمران خان

شہباز شریف کے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے دھرے رہ گئے،عمران خان

ویب ڈیسک:لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے جھوٹے نکلے،عوام کے ڈر سے شہباز شریف اب گھر سے باہر نہیں نکل رہے،عمران خان۔

لاہور میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث اموات اور نقصانات کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے جھوٹے نکلے، پیرس میں بارش ہو تو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں، لاہور پر کھربوں روپے لگا ئے گئے لیکن سڑکوں کا برا حال ہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ اگر قوم کا پیسہ ایمانداری و دیانتداری سے خرچ کیا جاتا تو آج لاہور کی یہ صورتحال نہ ہوتی لیکن شریف خاندان نے عوام کے ٹیکس کا سارا پیسہ رائیونڈ پرلگا دیا اور 40 ارب روپے اشتہارات کے لیے استعمال کیے گئے، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ لاہور میں کیا ترقی ہوئی، اب شہباز شریف اس لئے باہر نہیں نکل رہے کہ انہیں لوگوں کا ڈر ہے۔

متعلقہ خبریں