عام انتخابات2018میں دہشتگردی کا خطرہ،18سیاسی قائدین نشانے پر ہیں،نیکٹا

عام انتخابات2018میں دہشتگردی کا خطرہ،18سیاسی قائدین نشانے پر ہیں،نیکٹا

ویب ڈیسک:نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) حکام کے مطابق الیکشن کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب  سے جاری ہونے والے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ انتخابات 2018 کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ نیکٹا حکام کے مطابق ممکنہ حملوں سے متعلق ایجنسیز کی جانب سے نیکٹا کو آگاہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تما م صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

نیکٹا حکام کے مطابق الیکشن کے دوران 12عام اور 6 مخصوص سیاسی شخصیات کے لئے تھرٹ الرٹ موصول ہوئے ہیں اوردہشت گردوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ٹاپ لیڈر شپ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ جن سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ان میں (ن) لیگ ، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی اعلٰی قیادت بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں