Daily Mashriq

ماڈل ٹاؤن میں عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں، فردوس عاشق

ماڈل ٹاؤن میں عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں، فردوس عاشق

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں نہتے عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے فراغت اور نئے پارلیمانی لیڈر کا تقرر آپ کی پارٹی کا آپ کے دماغی چیمبر پر عدم اعتماد ہے، جب تک سلمان شہباز اور داماد علی عمران واپس آکر دھیلے اور دمڑی کا جواب نہیں دیتے آپ کے چیمبر پر بوجھ رہے گا۔

شہباز صاحب! پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے فراغت اور نئے پارلیمانی لیڈر کا تقرر آپ کی پارٹی کا آپ کے دماغی چیمبر پر عدم اعتماد ہے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ جب تک سلمان شہباز اور داماد علی عمران واپس آکر دھیلے اور دمڑی کا جواب نہیں دیتے آپ کے چیمبر پر بوجھ رہے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گلوبٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ریاستی دہشت گردی کی بات سنگین مذاق ہے، آپ شاید ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی بدترین دہشت گردی بھول چکے ہیں، معصوم شہیدوں کی آہوں اور سسکیوں نے عرش ہلا دیا، ماڈل ٹاؤن میں نہتے عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں۔

گلوبٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ریاستی دہشتگردی کی بات سنگین مذاق ہے۔آپ شاید ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی بدترین دہشتگردی بھول چکے ہیں۔معصوم شہیدوں کی آہوں اور سسکیوں نے عرش ہلا دیا،ماڈل ٹاؤن میں نہتے عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں