Daily Mashriq

پہلی حج پرواز کل اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوگی

پہلی حج پرواز کل اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوگی

پہلی حج پرواز کل اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوگی ۔ مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری اور ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان ہوائی اڈے پر عازمین حج کو الوداع کہیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق لاہور سے پہلی حج پرواز بھی کل روانہ ہوگی جبکہ کراچی اور پشاور سے پروازوں کا سلسلہ جمعے سے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ اس سال پہلی مرتبہ پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن کوئٹہ سے براہ راست حج پروازیں شروع کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں