وزیراعظم عمران خان نے آج (بدھ)کو تیسرے پہر راولپنڈی میں سرسید ایکسپریس کا افتتاح کردیا ۔ اس سلسلے میں راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ یہ نان سٹاپ مسافر ٹرین فیصل آباد کے راستے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ یہ ٹرین راولپنڈی سے دن اڑھائی بجے اور رات نو بجے کراچی سے روانہ ہوگی۔سرسید ایکسپریس میں ٹیلی ویژن، وائی فائی،کیبن سروس، ریسٹورنٹ، بستر، سائونڈ سسٹم اور دوسری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
