Daily Mashriq

وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو گیس چوری کیخلاف مزید سخت اقدامات کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو گیس چوری کیخلاف مزید سخت اقدامات کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو گیس چوری کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں گیس کی فراہمی کے بارے میں اعلی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

وزیراعظم نے گیس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے پرزوردیا اور کہاکہ ان عناصر کو بے نقاب کیاجاناچاہیے ۔

خصوصی معاون ندیم بابر نے وزیراعظم کو گیس چوری کے خلاف مہم میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ماہ میں گیس چوری میں ملوث اٹھارہ ہزار عناصر کے گیس کنکشن ختم کئے گئے ہیں ان اقدامات کے نتیجے میں ڈھائی ارب روپے مالیت کی گیس کو چوری سے بچایا گیا ہے ۔

پیٹرولیم ڈویژن کے بارے میں خصوصی معاون نے وزیراعظم کوگیس کی طلب اور رسد اور اگلے مہینوں میں گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔

خصوصی معاون نے اجلاس کو ایک ہزار ایک سو بائیس کلومیٹر طویل شمال مغربی گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

دریں اثنا وفاقی حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمے کے قومی پروگرام کا اجراء جمعے کو کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کو پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے پروگرام کیلئے مختص بجٹ، اس کے ڈیزائن معیار اور شفافیت یقینی بنانے کے طریقوں سمیت اس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

اس پروگرام کے ذریعے چار سال کے عرصے میں ایک کروڑ باسٹھ لاکھ اسی ہزار افراد مستفید ہونگے۔

متعلقہ خبریں