Daily Mashriq

نیب احتساب کے عمل کوبلا خوف وتفریق جاری رکھے گا، جسٹس (ر) جاوید اقبال

نیب احتساب کے عمل کوبلا خوف وتفریق جاری رکھے گا، جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ( ر ) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب غیر جانبدار ادارہ ہے جو احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس ( ر ) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب غیر جانبدارادارہ ہے جو احتساب کے عمل کوبلا خوف و تفریق جاری رکھے گا، پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، ہماری توجہ میگا کرپشن کے خلاف ہے، اثربتدریج نچلے درجے کی کرپشن کوکم کرے گا، تاثر ہے کہ نیب کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اورسرمایہ کاروں کو خوف ہے جب کہ بزنس کمیونٹی اورغیرسرکاری حضرات بلاخوف مثبت کام جاری رکھیں۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کے خلاف ہے، نیب کسی طرح ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں تاہم معیشت کی بہتری کے لئے کام کرنے والوں کو نیب سے کوئی شکایت نہیں ہو گی۔

متعلقہ خبریں