Daily Mashriq


انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ناٹنگھم: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

میدان جنگ میں بُری طرح گرے ’’شہ سوار‘‘ اٹھنے کیلیے تیار ہیں۔ ورلڈکپ میں اپنے  پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز پر ہتھیار ڈال دیے۔ یہ گرین شرٹس کی مسلسل 11 ویں ون ڈے ناکامی تھی۔

دریں اثنا کپتان سرفراز احمد نے پی سی بی کی ویب سائٹ کیلیے بلاگ میں ابتدائی شکست کی وجوہات بیان کی ہیں،انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے ہمارے پرستار ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست سے مایوس ہوئے ہوں گے، ہم جس انداز سے ہارے وہ افسوسناک تھا، نہ صرف شائقین بلکہ ہم خود بھی اس پر سخت رنجیدہ ہیں، میں کوئی عذر پیش نہیں  کرنا چاہتا لیکن یہ بات طے ہے کہ کوئی بھی ورلڈ کپ کا میچ اس طرح نہیں ہارنا چاہے گا۔

انھوں نے کہا کہ ابتدائی شکست کے باوجود ہمارے پاس کم بیک کرنے کی صلاحیت موجود ہے، کھلاڑی ہمیں اگلے میچز جتوا سکتے ہیں، ورلڈ کپ میں تمام میچز مشکل ہیں، لہذا ہمیں خود کو سنبھالنااور اگلے میچ میں پوری طاقت لگانا ہو گی،سرفراز نے کہا کہ انگلینڈ ایک سخت ٹیم ہے لیکن ہم نے حال ہی میںان سے ایک سیریز کھیلی لہذا خوبیوں خامیوں کا اندازہ ہے، ہمارے پلیئرز کو اپنی بھرپورصلاحیت کے مطابق کھیلنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فارمیٹ اچھااور ہر ٹیم کے پاس کم بیک کا موقع موجود ہے، میں پلیئرزسے یہی کہوںگا کہ جو کچھ ہوااسے بھول جائیں، وہ میچ ختم ہوگیا، ہمیں یکجا ہو کر آگے بڑھنا ہوگا، ہم بہتر کھیل پیش سکتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ اگلے میچ میں ٹیم کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ دیکھنے میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں