Daily Mashriq

ورلڈکپ سے 2 روز پہلے ٹیم کا اعلان کرنا ہماری خامی ہے: وسیم اکرم  

ورلڈکپ سے 2 روز پہلے ٹیم کا اعلان کرنا ہماری خامی ہے: وسیم اکرم  

ناٹنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے ورلڈکپ سے دو دن پہلے ٹیم کے اعلان کو خامی قرار دیا ہے۔

 سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے ٹیمیں بہت پہلے سے تیاری شروع کردیتی ہیں تبھی ٹیم اپنی پوری تیاری سے میدان میں اترتی ہے لیکن ہماری کمی یہ ہے کہ ہم دو دن پہلے ٹیم کا اعلان کرتے ہیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ نئی بال کے اسپیشل بولر ہوتے ہیں ہر کوئی نئی بال سے بولنگ نہیں کرسکتا لہٰذا ٹیم سلیکشن کے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے۔

وہاب ریاض سے ڈیتھ مومنٹ میں بولنگ کروانے کے فیصلے سے سابق کپتان نے عدم اتفاق کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ڈیتھ مومنٹ میں وہاب سے بولنگ کرانا میرے خیال میں درست فیصلہ نہیں۔

متعلقہ خبریں