Daily Mashriq

جمیل چوک سے بیوی کے قتل کے ملزم کی لاش برآمد

جمیل چوک سے بیوی کے قتل کے ملزم کی لاش برآمد

پشاور(کرائمزرپورٹر) تھانہ پھندو کے علاقے رنگ روڈ جمیل چوک میں نامعلوم مسلح ملزموں نے گزشتہ ماہ بیوی کو قتل کرنیوالے قاتل کو ٹھکانے لگادیاپولیس کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ پھندو رنگ روڈ پر جمیل چوک میں ایک شخص کی نعش پڑی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور نعش قبضے میں لیکر مردہ خانہ منتقل کردی بعدازاں مقتول کی عبدالروف ولد گل حیدر سکنہ شیخان کے نام سے شناخت ہوئی ہے پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ بشیر آباد میںمقتول کی بیوی کو قتل کیاگیا جس کی دعویداری مقتول پر کی گئی تھی تاہم مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں