Daily Mashriq

دیر بالا ، کھلو نا اسلحہ اور آتش بازی مواد کی فروخت پر پابندی عائد

دیر بالا ، کھلو نا اسلحہ اور آتش بازی مواد کی فروخت پر پابندی عائد

دیر بالا ( نما ئندہ مشرق ) ڈی پی اودیر بالا میاں نصیب جان کے احکامات پر تھا نہ گندیگار کے ایس ایچ او جمعہ رحمان خان نے دکانداروں کو اسلحہ نما کھلونے اور آتش بازی مواد کی فروخت پرپابندی سے آگاہ کر تے ہوئے ہدایت کی کہ کسی قسم کا آتشی مواد اور کھلونا اسلحہ فروخت نہ کیا جا ئے، حکم عدولی کر نے والے دکاندار کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے مساجد میں اعلانات کرکے لوگو ں کو جیب کتروں اور جعلی کرنسی کا دھندہ کرنیوالوں سے ہو شیار رہنے اور ان عناصر کیخلاف کارروائی میں تعاون کی ہدایت کی اگر کسی بھی علاقہ میں کوئی اجنبی مشکوک شخص پایا جائے تو متعلقہ تھانہ کو اطلاع کی جائے،انہوں نے کہاکہ ہوائی فائر نگ شیطانی فعل ہے جس سے انسانی جان ضائع ہونے کا اندیشہ ہے، چاند رات پرہوائی فائر نگ اور آتش بازی سے اجتناب کیا جائے ۔

متعلقہ خبریں