Daily Mashriq

ڈیرہ میں شدیدگرمی، لوچلنے سے شہری بے حال،سنٹرل جیل میںقیدیوںکی حالت غیر

ڈیرہ میں شدیدگرمی، لوچلنے سے شہری بے حال،سنٹرل جیل میںقیدیوںکی حالت غیر

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ مشرق)ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید گرمی اور لوچلنے کے باعث سنٹرل جیل ڈیرہ میں قیدیوں کی حالت غیر ہوگئی ۔شہری گرمی اور حبس سے پریشان ہیں ۔شہر میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ، دوروز کے دوران شدید گرمی اور لولگنے سے متاثرہونے والے مریضوں کی تعداد ایک سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان گزشتہ روز بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا ۔ڈیرہ میں گرمی کے ستائے نوجوانوں اور شہریوں نے نہروں اور سوئمنگ پولز کا رخ کرلیا۔گرم لوا ور شدید گرمی کے باعث عید کی خریداری کے لئے آنے والے خریداروں کی حالت غیر ہوگئی ۔شہر بھر کی مساجد میں باران رحمت کے لئے دعائیں مانگی جارہی ہیں ۔جیل ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل ڈیرہ میں خواتین اور بچوں کی بیرکس میںبیشترقیدیوں کی حالت غیر ہوگئی جس پر انہیں جیل ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔ڈاکٹروں نے روزہ داروں کو سحری اور افطاری میں پانی کا استعمال زیادہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اورگردونواح میں گرمی کی یہ لہر آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گی اوراس میں اضافے کاامکان ہے۔شدیدگرمی کے باعث سڑکیںاورکاروباری مراکز دن بھر ویران رہے ،دفاتراورتعلیمی اداروںمیں اتوار کی تعطیل کے باعث لوگوں نے سارا دن گھر پر رہ کر گزار ا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ڈیرہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47.0اورکم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

متعلقہ خبریں