سینیٹ کی104میں سے52نشستوں پر الیکشن ،ووٹنگ کا آغاز

سینیٹ کی104میں سے52نشستوں پر الیکشن ،ووٹنگ کا آغاز

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ آج صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔  52 نشستوں پر 131 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

سینیٹ الیکشن کا دنگل، سینیٹ کی 52نشستوں پر 131 امیدوارمدمقابل ہوں ہیں ہرصوبےسے7جنرل،2علماوٹیکنوکریٹس، 2خواتین سینیٹرزمنتخب ہوں گی

فاٹاسے4سینیٹرزکاجنرل نشستوں پرانتخاب ہوگا, پنجاب اورسندھ اسمبلی کےارکان ایک ایک اقلیتی سینیٹرکاچناؤکریں گے پنجاب کی 12نشستوں پر 20اورسندھ کی 12نشستوں پر33امیدوارہیں.خیبرپختونخواکی 11نشستوں کیلئے 26امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہوگااسی طرح بلوچستان کی11نشستوں کےلیے 23امیدوارمدمقابل ہیں جبکہ فاٹاکی 4نشستوں کیلئے 24امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔ سینیٹ چیئرمین سمیت52سینیٹرز11مارچ ہوریٹائرڈ ہوجائیں گے،12مارچ کو نئے سینیٹرز کی حلف برداری ہوگی۔

متعلقہ خبریں