Daily Mashriq


سینیٹ انتخابات:وزیراعظم نے ووٹ کاسٹ کرلیا،عمران خان ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے

سینیٹ انتخابات:وزیراعظم نے ووٹ کاسٹ کرلیا،عمران خان ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے

ویب ڈیسک:وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےسینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کردیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے چہرے پر روایتی مسکراہٹ تھی ۔ وزیراعظم نے وہاں موجود ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور حال احوال بھی دریافت کیا۔

دوسری طرف پاکستان تحریک اںصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف ذاتی مصروفیات کی بناسے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے ابھی کوئی معلومات نہیں اور اس بارے میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے یہاں ایک ایسا نظام ہے کہ جو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ پیسے کے زور پر ایوان میں اپنی جگہ بنائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں