سینیٹ انتخابات:پولنگ کا عمل اختتام پذیر،ووٹوں کی گنتی جاری

سینیٹ انتخابات:پولنگ کا عمل اختتام پذیر،ووٹوں کی گنتی جاری

ویب ڈیسک:سینیٹ میں ملک کے چاروں صوبوں، فاٹا اور وفاقی دارالحکومت کی 52 نشستوں پر پولنگ کاعمل اختتام پذیرہوگیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی اور ملک کی چاروں اسمبلیوں میں سینیٹ کی 52 نشستوں پر پولنگ کی گئی ۔ سینیٹ انتخابات میں اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ 

سینیٹ انتخابات میں چاروں صوبوں کی 7، 7 جنرل نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب ہونا ہے، اسی طرح ہر صوبے سے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی 2، 2 نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ ہونا ہے، سینیٹ میں اقلیتوں کی 2، فاٹا کی 4 اور اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لئے بھی مختلف جماعتوں کے امیدوار آمنے سامنے تھے ، اسلام آباد کی ایک نشست جنرل اور دوسری ٹیکنوکریٹ کے لئے مختص ہے، متعلقہ اسمبلی کے ممبران نے ترجیحی بنیادوں پر خفیہ رائے شماری دی جس امیدوار کو زیادہ ترجیحی ووٹ ملیں گے وہی سینیٹر منتخب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں