Daily Mashriq


کرکٹ نہیں کھیل رہاجو فرنٹ فٹ یا بیک فٹ پر آوں،چوہدری نثار

کرکٹ نہیں کھیل رہاجو فرنٹ فٹ یا بیک فٹ پر آوں،چوہدری نثار

ویب ڈیسک:میں کوئی کرکٹ نہیں کھیل رہا جو فرنٹ فٹ یا بیک فٹ پر جاؤں،سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار

سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنا  کوئی خبر نہیں، پارلیمانی پارٹی میں شرکت کے لیے  سب ارکان کو دعوت دی جاتی ہے لیکن میں نے4 سال کے دوران ہونے والے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی بلکہ جب نوازشریف وزیراعظم تھے اس وقت بھی میں نے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شا ہدخاقان عباسی سےہونے والی  اتفافیہ ملاقات میں ووٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وہ ایچی سن کالج میں اکٹھے تھے، وہ میرے دوست ہی نہیں بلکہ اچھے کرکٹر بھی تھے اور میں خود بھی کرکٹ کھیلتا رہا ہوں۔

شہباز شریف کے پارٹی صدر بننے کے بعد فرنٹ فٹ پر کھیلنے کے سوال پر چوہدری نثار احمد خان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ نہیں کھیل رہا کہ فرنٹ فٹ یا بیک فٹ پر جاؤں۔

متعلقہ خبریں