Daily Mashriq

او آئی سی وزراءکانفرنس کاابوظہبی میں 46واں اجلاس

او آئی سی وزراءکانفرنس کاابوظہبی میں 46واں اجلاس

او آئی سی نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ 

ابوظہبی میں او آئی سی وزرائکانفرنس کے 46 ویں اجلاس میں قرار داد میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا تنازعہ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل سے ہی جنوبی ایشیاء میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ قرارداد میں جموں وکشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمدکےحوالےسےعالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنےکے لئے کہا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے خطے کی موجودہ صورتحال پر پیش کردہ قراردادمیں او آئی سی نےبھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر تشویش کااظہار کیا ۔ او آئی سی نے کہا کہ بھارت طاقت کے استعمال اور دھمکیوں سے گریز کرے۔ او آئی سی نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کی رہائی کو اچھا اقدام قرار دیا ۔ او آئی سی اجلاس میں خطے میں کشیدگی کے خاتمے سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیاہے۔ 

او آئی سی اجلاس میں انسانی حقوق کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کےاعتراف میں پاکستان کو ایشیاء میں انسانی حقوق کمیشن کا مستقل رکن منتخب کرلیا گیا ۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤاور سلامتی کونسل اصلاحات کے حوالے سے قراردادیں بھی منظور کی گئیں ۔

متعلقہ خبریں