Daily Mashriq

پاکستان سپرلیگ, چوتھے مرحلے کا آغاز کل سے ابوظہبی میں ہو گا

پاکستان سپرلیگ, چوتھے مرحلے کا آغاز کل سے ابوظہبی میں ہو گا

پاکستان سپرلیگ کا تیسرا مرحلہ دبئی میں اختتام پذیر ہو گیا۔ چوتھے مرحلے کا آغاز کل سے ابوظہبی میں ہو گا ۔ابو ظبی پہلی مرتبہ پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا ۔ دو دن جاری رہنے والے اس مرحلے میں چار میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد پی ایس ایل پاکستان منتقل ہو گی جہاں پر فائنل سمیت آٹھ میچز کھیلے جائیں گے۔تین میچ لاہور جبکہ پانچ میچ کراچی میں ہوں گے۔

پاکستان میں ہونے والے میچز کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور شائقین۔۔ کرکٹ ہیروز کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

میگا ایونٹ کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں