Daily Mashriq

لاہور میں ہونے والے میچوں کیلئے سو فیصد فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی, وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور میں ہونے والے میچوں کیلئے سو فیصد فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی, وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں اعلٰی سطح اجلاس میں پاکستان سپر لیگ فورکے میچوں کے انتظامات،ٹریفک پلان اورسکیورٹی امور کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے میچوں کیلئے سو فیصد فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی اورکھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ شائقین کرکٹ کوپارکنگ ایریا سے سٹیڈیم تک لیجانے کیلئے بس سروس چلائی جائے گی ۔

وزیراعلیٰ نے شائقین کی دلچسپی کیلئے پارکنگ سے سٹیڈیم جانیوالے راستوں پر ثقافتی شوزکے اہتمام ،شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات سے بچانے کیلئے موثر ٹریفک پلان پرعملدرآمد اورمتبادل انتظامات سے عوام کو باقاعدہ آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں