Daily Mashriq

نیوزی لینڈاور بنگلہ دیش پہلا کرکٹ ٹیسٹ

نیوزی لینڈاور بنگلہ دیش پہلا کرکٹ ٹیسٹ

ہملٹن میں نیوزی لینڈاور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل جاری ہے ۔ بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں اب سے تھوڑی دیر پہلے تک 356 رنز بنائے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ۔ بنگلہ دیش کے چار کھلاڑی 126 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے لیکن سومیا سرکار اور محموداللہ کے درمیان شاندار ناقابل شکست پارٹنر شپ جاری ہے اور دونوں نے سنچریاں اسکور کیں اور ابھی تک کریز پر موجود ہیں ۔ بنگلہ دیش کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے اب بھی ایک سو سے زیادہ رنز درکار ہیں اور چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 234 رنز بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ نے 715 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگ ڈیکلیئر کردی تھی ۔

متعلقہ خبریں