Daily Mashriq

وزیر اعظم عمران خان کو امیر قطر کی امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

وزیر اعظم عمران خان کو امیر قطر کی امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے وزیر اعظم عمران خان کو امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دو طرفہ باہمی امور، خطے میں امن و امان کی صورت حال اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر اعظم سے گفتگو کے دوران شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کشیدگی کم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا اور پاکستان کی طرف سے بھارت کے پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کی تعریف کی ، انہوں نے وزیر اعظم کو امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ۔

متعلقہ خبریں