Daily Mashriq

 مسلم امہ کے مسائل کاحل باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے

مسلم امہ کے مسائل کاحل باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے

 وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات اورتعاون کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی اس اہم ملاقات میں پاک ایران تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے جغرافیائی، مذہبی اورتاریخی تعلقات ہیں اور اچھے تعلقات کی راہ میں کسی چیز کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا ایران ہمسایہ اور دوست ہی نہیں ایک برادر اسلامی ملک ہے دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مسلم ممالک کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے پاکستان اور ایران کو ملکر امہ کے مسائل کے حل اور بین الاقوامی ایشوز پر اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ دوروزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچے اپنے دورے کے دوران جواد ظریف وزیراعظم پاکستان ، صدر مملکت اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے ۔

متعلقہ خبریں