چار اور دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی، آئی ایس پی آر

چار اور دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: فوجی عدالت سے سزا یافتہ 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی جو شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ سزا پانے والے دہشتگردوں میں برکت علی، محمد عادل، اسحاق اور لطیف الرحمان  شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا جو فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، چاروں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

متعلقہ خبریں