صدر پیوٹن کا شام میں جنگ بندی کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور

صدر پیوٹن کا شام میں جنگ بندی کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں کمزور جنگ بندی کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بات بحیرہ اسود کے ساحلی مقام سوچی میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ جرمن چانسلر نے پیوٹن کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی شام میں سکیورٹی زونز یا محفوظ علاقے تشکیل دینے کے بھی حق میں ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے یوکرین کے حوالے سے بھی وسیع تر اختلافات کے باوجود اس بات پر اتفاق کیا کہ جمود کے شکار یوکرین امن منصوبے پر عملدرآمد کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں