Daily Mashriq

آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ؛ انگلینڈ کا ون ڈے اور بھارت کا ٹیسٹ میں پہلا نمبر  

آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ؛ انگلینڈ کا ون ڈے اور بھارت کا ٹیسٹ میں پہلا نمبر  

آئی سی سی نے سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں انگلینڈ ون ڈے کرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جب کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارت پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

آئی سی سی نے سالانہ رینکنگ اپڈیٹ جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ‏بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جب کہ انگلینڈ نے چوتھے نمبر پر براجمان آسٹریلیا کی جگہ حاصل کر لی ہے۔

‏ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار ہے اور پاکستان کا آٹھویں پوزیشن پر موجود ویسٹ انڈیز سے صرف دو پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔

دوسری طرف ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی پوزیشن پر موجود ہے،‏ بھارت کی نیوزی لینڈ کے ساتھ برتری 8 پوائنٹس سے کم ہو کر دو پوائنٹس رہ گئی ہے۔

ورلڈ کپ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے انگلینڈ کو آئر لینڈ اور پاکستان کے خلاف میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔

‏ون ڈے رینکنگ کی فہرست میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ سے تیسری پوزیشن لے لی ہے،‏ رینکنگ میں بھارت کا دوسرا، آسٹریلیا کا پانچواں اور پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔

متعلقہ خبریں