Daily Mashriq


حکومت کاسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کااعلان

حکومت کاسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کااعلان

ویب ڈیسک:احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ سمیت دیگر محکموں سے توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کی نشاندہی کیلئے معاونت مانگ لی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں بنائے جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، احتجاجی قیادت کیجانب سے ان شرپسندوں سے مکمل اعلان لاتعلقی خوش آئند ہے، احتجاج کی آڑمیں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی طور اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ دو روزہ احتجاج کے دوران ملک بھر میں نیشنل ہائی ویز کی قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ان املاک کی تعمیر و مرمت پر اربوں کے اخراجات اٹھیں گے، احتجاج کا فائدہ اٹھا کر قومی خزانے کو اربوں کا نقصان دینے والوں کا سزا ضرور دی جائے گی، شرپسند عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں کٹہرے میں لائیں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ ختم ہونے والا دھرنا ملکی معیشت کو تقریباً ڈیڑھ ارب سے زائد کا جھٹکا دے گیا، جس جس شہر میں بھی احتجاج ہوا مظاہرے کے نقش چھوڑ گیا، املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور تین دن تک عوام کی زندگی جیسے رک سی گئی۔ تعلیمی ادارے بند رہے، امتحانات ملتوی ہوئے ہر وہ کام ہوا جس سے عوام کو صرف نقصان ہی ہوا۔

متعلقہ خبریں