Daily Mashriq

شوکت یوسفزئی نے بی آر ٹی پشاور پر ڈیڈ لائن دینے کی غلطی تسلیم کرلی

شوکت یوسفزئی نے بی آر ٹی پشاور پر ڈیڈ لائن دینے کی غلطی تسلیم کرلی

پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے بی آر ٹی پشاور پر ڈیڈ لائن دینے کی غلطی تسلیم کرلی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پر ڈیڈ لائن دے کر ہم نے غلطی کی جو ڈیڈلائن دی وہ انفراسٹکچر کے لیے تھی۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیں گے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں کارکردگی کی بنیاد پر ردو بدل کیا جائے گا جو بھی وزیر کام میں دلچسپی نہیں لے گا، اس کو تبدیل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں