Daily Mashriq


پاک فوج تمام ریاستی اداروں کی معاونت جاری رکھے گی،آرمی چیف

پاک فوج تمام ریاستی اداروں کی معاونت جاری رکھے گی،آرمی چیف

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دوسرا روز گوادر اور تربت میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ  گزارا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اور ترقی انتہائی اہم ہے اور بلوچستان کی ترقی کے تمام منصوبے انشاء اللہ جلد مکمل ہوں گے جب کہ پاک فوج بلوچستان میں سیکیورٹی اور ترقی کیلئے ریاستی اداروں کی مکمل مدد کرے گی۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم پورے عزم اور حوصلے سے فرائض کی بجا آوری جاری رکھیں گے جب کہ دور دراز اور مختلف علاقوں میں فرائض کی انجام دہی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

متعلقہ خبریں