Daily Mashriq

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

ویب ڈیسک:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

 وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہےکہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی یہ تیسری ملاقات ہے۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم اور ان کے اہم وفاقی وزرا نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں ملکی دفاع اور سلامتی سے متعلق اہم بریفنگ دی گئی، اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے 8 گھنٹے تک جی ایچ کیو میں قیام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں