Daily Mashriq

حکومت نے بھارت سے جان بچانے والی ادویات کی درآمد کی اجازت دیدی

حکومت نے بھارت سے جان بچانے والی ادویات کی درآمد کی اجازت دیدی

حکومت پاکستان نے بھارت سے زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد کی اجازت دے دی۔

وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کا حکم جاری کر دیا۔

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے ایس آر او جاری کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کے بعد پاکستان نے نئی دہلی کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کردی تھی۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے اقدام کے بعد قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے 7 اگست کے اہم اجلاس میں بھارت سے دوطرفہ تجارت کو معطل کرنے اور سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پاکستان نے سفارتی تعلقات محدود کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا تھا۔

9 اگست کو وفاقی کابینہ نے بھی پڑوسی ملک سے دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دی تھی۔

ساتھ ہی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے اور اس پر فوری عملدرآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت تجارت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تجارت معطل کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

وزارت تجارت سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت فوی طور پر معطل کی جاتی ہے جو تاحکمِ ثانی معطل رہے گی۔

متعلقہ خبریں