Daily Mashriq

حکومت کا اے آر وائے پر ٹیکس چوری کا الزام، 99 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم

حکومت کا اے آر وائے پر ٹیکس چوری کا الزام، 99 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد: لارج ٹیکس پیئرز یونٹ (ایل ٹی یو)، کراچی نے اے آر وائے کمیونکیشنز (اے آر وائے) کو میڈیا ہاؤسز کی جانب سے 2013 میں 'غلط معلومات فراہم کرنے، حقائق چھپانے اور استثنیٰ کے غلط استعمال سے ٹیکس چوری کرنے کی درخواست پر 99 کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

2013 میں مبینہ ٹیکس چوری ایسے وقت میں سامنے آئی جب اے آر وائے نے پہلے ہی ایل ٹی یو کے انکم ٹیکس میں انکشافات کو چیلنج کر رکھا ہے۔

ایل ٹی یو کراچی کے چیف کمشنر نے ڈان کو بتایا کہ 'ٹیکس محکمے نے جب ٹیکس دہندہ کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات اور بیانات میں ضابطگیاں دیکھیں تو تمام قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کا حکم گیا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'وہ ٹیکس دہندگان کی تفصیلات عوام میں عیاں نہیں کرسکتے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'کیس اپیل کے مرحلے پر ہے چونکہ ٹیکس دہندہ نے ایل ٹی یو انکشافات کو چیلنج کردیا ہے اس لیے میں اس پر رائے نہیں دے سکتا'۔

خیال رہے کہ رواں سال 30 جون کو ایل ٹی یو کراچی نے 82 صفحات پر مشتمل احکامات جاری کیے تھے جس میں اے آر وائے کی کل آمدنی 2 ارب 80 کروڑ روپے بتائی گئی اور کہا گیا کہ ٹی وی نیٹ ورک کو 99 کروڑ 19 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اے آر وائے سے 30 جولائی تک یہ رقم ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم ٹی وی نیٹ ورٹ نے انکم ٹیکس (اپیل)، زون-1، کراچی میں اس کے خلاف اپیل دائر کردی تھی۔

وفاقی بورڈ آف ریوینیو کے ترجمان نے ڈان کو بتایا کہ اے آر وائے کمیونکیشنز کے خلاف کوئی نئی ٹیکس کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'یہ معاملہ کمشنر کے پاس ہے، ہر ٹیکس دہندہ کو یہ حق ہے کہ فیصلے کو اپیل میں چیلنج کرسکے'۔

متعلقہ خبریں