Daily Mashriq

حج کے پیسے ہڑپ کرنیوالے ٹریول ایجنٹ کیخلاف مظاہرہ

حج کے پیسے ہڑپ کرنیوالے ٹریول ایجنٹ کیخلاف مظاہرہ

پشاور (نامہ نگار) شہریوں کو حج کے نام پر لوٹنے والوں کیخلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے وزیر اعظم ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حج کی رقم ہڑپ کر روپوش ہونیوالے افراد کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ مظاہرہ کی قیادت بہادر خان کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے کہاکہ امسال حج کیلئے ڈھائی سو افراد نے فی کس چار لاکھ 70 ہزار سے لیکر پانچ لاکھ 20 ہزار فی کس یونیورسٹی روڈ تہکال پایاں میں قائم ٹریول ایجنسی پشاور انٹرنیشنل ایئر پرائیویٹ لمیٹڈ حج اینڈ عمرہ سروس کے مالکان حامد جمال ، منیجر فاروق احمد اور راز محمد کو مارچ اور اپریل میں اوریجنل پاسپورٹ حوالے کیے، تیس جولائی کو جب پاسپورٹ اور ویزہ کے حصول کیلئے تمام لوگ ٹریول ایجنسی دفتر پہنچے تو دفتر کو تالہ لگا ہوا تھا اور مالک پیسے لیکر فرار ہوگیا تھا ۔

متعلقہ خبریں