Daily Mashriq

کالجز میں نشستوں کے اضافہ کیلئے قبائلی طلباء کامظاہرہ

کالجز میں نشستوں کے اضافہ کیلئے قبائلی طلباء کامظاہرہ

پشاور(نامہ نگار) میڈ یکل اور انجینئرنگ کیلئے ایٹا ٹیسٹ دینے والے قبائلی اضلاع کے طلباء نے میڈ یکل اور انجینئرنگ سیٹوں میں اضافہ نہ کرنے پر احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیادت قبائلی طلباء کے صدر ارشد داوڑ،ضلع مہمند طلباء کے صدر انس صدیقی اور دیگر کررہے تھے،احتجاج میں ممبر صو با ئی اسمبلی بلاول آفریدی نے بھی شر کت کی۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ حکومت انضمام سے پہلے کئے گئے وعدوںکو پورا کرے اورمیڈ یکل اور انجینئر نگ کالجزمیں طلبہ کی نشستیں دوگنا کرے۔

ایم پی اے بلاول آفریدی نے کہا کہ قبائلی طلبا ء کیلئے اسمبلی فلور پر آواز اٹھا ئیںگے ۔

متعلقہ خبریں