Daily Mashriq


رہنما پی ٹی آئی عارف علوی کی چودھری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

رہنما پی ٹی آئی عارف علوی کی چودھری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں چوہدری نثار کو پارٹی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ چوہدری نثار اچھے آدمی ہیں برے لوگوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ن لیگ متنازع قانون بنانے کے باعث گھر کی لونڈی بنی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ڈردرست ہے کہ اگلی حکومت ان کی نہیں ہوگی،عارف علوی نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت تحریک انصاف بنائیگی۔ ن لیگی رہنمائوں کی جانب سے عدلیہ مخالف بیانات سے متعلق سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنماکا کہنا تھا کہ اگر حکومت کچھ نہیں کرگی تو عدالتیں ہی کام کرینگی۔

متعلقہ خبریں