Daily Mashriq


تحریک انصاف کاٹی وی ڈراموں میں لفظ ’طلاق‘پر پابندی لگانے کا مطالبہ

تحریک انصاف کاٹی وی ڈراموں میں لفظ ’طلاق‘پر پابندی لگانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک:تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں ٹی وی ڈراموں میں لفظ ’طلاق‘ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع کرادی۔

تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد  میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت کو اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ پیمرا کو پابند کیا جائے کہ ٹی وی چینلز پر نشر ہونےو الے ڈراموں میں ’طلاق‘ کے لفظ پر پابندی عائد کرے، کیونکہ لفظ’طلاق‘کےاستعمال سے معاشرے میں برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام میں لفظ ’طلاق‘ کو مکروہ ترین قراردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں