ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے شوبزسے کنارہ کشی اختیار کر لی

ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے شوبزسے کنارہ کشی اختیار کر لی

ویب ڈیسک: ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے شادی کے باعث شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اداکارہ عائشہ خان نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ عائشہ خان نے خود کو ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری سےمنسلک رکھا اور کئی ڈراموں میں اہم کرداروں میں پرفارمنس پیش کی۔ عاءشہ خان نے کءی ٹی وی چینلز پر ماڈلنگ اور اداکاری کے ساتھ ساتھ سلور سکرین پر  یلغار اور    جوانی پھر نہیں آنی    جیسی کامیاب فلموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔

عائشہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے اپنی اور اپنے منگیتر کی جانب سے اپنے مداحوں  کی دعاؤں اور محبتوں کے شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ برس منگنی کی تھی۔ میں اور میرے منگیتر ایک دوسرے کو گزشتہ کئی برسوں سے جانتے ہیں۔ میں تمام لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ہمارے فیصلے کی عزت کریں۔ اس کے علاوہ  ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

متعلقہ خبریں