Daily Mashriq


کسی کو گھر بھیجنےکا اختیار صرف عوام کے پاس ہے،مریم نواز

کسی کو گھر بھیجنےکا اختیار صرف عوام کے پاس ہے،مریم نواز

ویب ڈیسک:کس کو گھر بھیجنا ہے اور کس کو ایوان میں لانا ہے اس کا فیصلہ عوام کریں گے،مریم نواز

فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شریف کی برسی کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم پر اربوں کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن انھیں اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے اور اقامے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ووٹ کو عزت دلانے کی ذمہ داری اب عوام نے اپنے سر لے لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے آئین کی توہین کی لیکن اسے بیرونِ ملک جانے دیا گیا۔

اس موقع پر مریم نوا زنے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کریں کہ وہ اپنے ووٹ کی بےعزتی نہیں ہونے دیں گے اور نواز شریف کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔ سازش کرنیوالوں کو بتا دینا کہ 2018ء میں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کس کو گھر بھیجنا ہے اور کس ایوان میں لانا ہے اس کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے۔

متعلقہ خبریں