Daily Mashriq


پاکستان کسی کی جاگیر نہیں،چندافرادکی اجارہ داری نہیں چلنے دیں گے،نوازشریف.

پاکستان کسی کی جاگیر نہیں،چندافرادکی اجارہ داری نہیں چلنے دیں گے،نوازشریف.

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر سازش ،ظلم اورناانصافی کا مقابلہ کروں گا،70 سال سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ اب بدلنا ہوگا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم پر مقدمہ 1962 سے چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سکول میں تھا اورعمر صرف 12 سال تھی تب بھی سمجھ نہیں آیا کہ کس بات پرمقدمہ چل رہا ہے، اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تونکال دیا۔

نواز شریف نے عوام سے سوال کیا کہ کیا یہ فیصلہ آپ کو منظور ہے؟ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عوام بتائیں گے کہ ان کا کیا فیصلہ ہے۔

نوازشریف نے اپنے خلاف مقدمات کی کارروائی قوم کوبراہ راست ٹی وی پردکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں آج تک ایمانداری سے کام کیا ہے، کرپشن،کک بیک اورکمیشن پرلعنت بھیجتا ہوں  جب کہ مقدمات براہ راست دکھانے سے  قوم کوبھی حقائق کا پتا چل جائے گا اورعوام بھی گواہ رہیں کہ اس مقدمے میں کیا ہورہا ہے،سابق وزیراعظم  نے کہا کہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں اور چند افراد کی اجارہ داری نہیں چلنے دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹنے والا نہیں بلکہ ہر سازش، ظلم اورناانصافی کا مقابلہ کروں گا۔

متعلقہ خبریں