Daily Mashriq


مسلم لیگ ن سے اتحادکسی صورت ممکن نہیں،آصف زرداری

مسلم لیگ ن سے اتحادکسی صورت ممکن نہیں،آصف زرداری

ویب ڈیسک:نوازشریف نےہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے،سابق صدرآصف زرداری

گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) وہ پارٹی ہے جو حکومت بھی خود کرتی ہے اور اپوزیشن بھی، ان کلا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا میاں صاحب حکومت پر کیوں اور کیسے تنقید کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم بھی انکا ہے اورپنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے نوازشریف نے اپنی آنکھیں سرپھیر لیں اب ہم بھی ان کی طرف دوستی کا ہاتھ نہیں بڑھاسکتے، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں کسی سے بحی اتحاد کر سکتے ہیںلیکن مسلم لیگ ن سے اتحاد نا ممکن ہے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، نوازشریف سے صلح نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پنجاب میں آئیں گےاور تخت رائیونڈ کو ہلائیں گے جب کہ پیپلزپارٹی میاں صاحب سے سیاست چھڑوا کررہے گی۔

متعلقہ خبریں