Daily Mashriq


عمران خان اور نواز شریف آئندہ الیکشن میں آخری بار اور میں پہلی بار میدان میں اتروں گا،بلاول بھٹوزرداری

عمران خان اور نواز شریف آئندہ الیکشن میں آخری بار اور میں پہلی بار میدان میں اتروں گا،بلاول بھٹوزرداری

ویب ڈیسک:عمران کان اور نوا شریف اقتدار کیلئے ایک دوسرے کو نیچا دکھا رہے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری

گڑھی خدابخش میں شہید ذوالفقاربھٹو کی 39ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سیاست میں 32 سال جبکہ عمران خان کو 22 سال ہو گئے لیکن دونوں آج بھی ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے کو اقتدار کے لیے نیچا دکھا رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’چین کے ساتھ سی پیک کی بنیاد آصف زرداری نے رکھی تھی جبکہ نواز شریف ضیاء الحق کے وارث ہیں، عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کس کو کیوں نکالا گیا، عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان اور نواز شریف آخرری بار جبکہ میں پہلی بار میں میں آمنے سامنے ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے عدالتوں سے کبھی جنگ نہیں کی، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں یہ ہماری میراث ہیں جبکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی فتح حاصل کر کے ظلم، غربت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں