Daily Mashriq


 چیئرمین نیب کاامیر مقام سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کیخلاف تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب کاامیر مقام سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کیخلاف تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک:چیرمین نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پرجانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چیئرمین نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیرمقام کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پرجانچ پڑتال کا حکم دیدیاہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق رکن قومی اسمبلی مولوی امیرزمان کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور ان پر ترقیاتی فنڈز میں خرد برد اور زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

نیب اعلامیے میں مزید بتایا گیاہےکہ چیئرمین نیب نے رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمالک کاکڑ کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا ہےان پر بھی  پر ترقیاتی فنڈزمیں خرد برد کا الزام ہے۔

اس کے علاوہ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کے خلاف سرکاری فنڈزکے غیر قانونی استعمال کے الزام میں تحقیقات کا حکم دیا گیاہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق نیب انٹیلی جنس ونگ نےایک نوسربازجمیل احمد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم جمیل احمد ڈائریکٹر نیب بن کرشہریوں کوبلیک میل کرتا تھا ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں