ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے دھمکیاں ملنے کے بعد سیکرٹری داخلہ کو سیکیورٹی کے لئے خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان پر کروڑوں روپے پاکستان بھجوانے کا الزام
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر لگائے جانے والے سنگین الزامات کے بعد سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا جس میں ان سے سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عائشہ گلالئی نے خط میں کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور جان سے مارنے اور گھر کو جلانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔